کابل: افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے کئے جس کے نتیجے میں 15 سیکورٹی کے اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران ملٹری ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ جبکہ طالبان کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے میں 10 پولیس اور 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ہیں۔
تاہم حملے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Tags طالبان حملہ