ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 28 سالہ سمپت نہرا کا تعلق راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے ہے۔
ملزم سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کے تحت ریکی کے لئے ممبئی گیا تھا اور اس نے اداکار کے گھر کی کچھ تصاویر اور ان کے گھر آنے اور جانے والے تمام راستوں کی اپنے موبائل سے فوٹیج بھی بنائی تھیں۔ مداحوں سے ملنے کے لئے بالکونی میں آنے کا وقت بھی نوٹ کیا تھا اور گھر کے قریب ترین مقام کا بھی تعین کیا تھا جہاں سے باآسانی سلمان خان کو نشانہ بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو نایاب کالے ہرن شکار کے 19 سال پرانے کیس میں بھارتی ریاست راجستھان کی مقامی عدالت نے چند ماہ 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کو رواں برس جنوری میں راجستھان کے پشنوئی قبیلے کے بااثر افراد نے نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے پر قتل کی بھی دھمکی دی تھی۔
Tags سلمان خان، قتل ناکام