فیصل آباد میں شادی سے انکار کرنے پرنوجوان نے بس ہوسٹس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق مرضی پورہ کی رہائشی 23 سالہ مہوش گزشتہ روزملتان سے فیصل آباد پہنچی تو ابھی بس سے اتر ہی رہی تھی کہ موقع پاکر نوجوان عمر دراز نے اس پر گولیاں برسادیں جس سے بس ہوسٹس شدید زخمی ہوگئی۔
اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی، پولیس ذرائع کے مطابق کہ مہوش اورملزم عمر درازایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں اکٹھے کام کرتے تھے اورملزم نے اسے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن لڑکی نے انکارکردیا تھا۔ فائرنگ کی وجہ سے بس اڈے پر بھگدڑ مچ گئی جبکہ ملزم کو سیکیورٹی گارڈ نے دبوچ لیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔