نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے شام میں فضائی حملوں6بچوں سمیت 44 افرادہلاکتوں کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انتونیوگوتریز نے ضامن ملکوں پر اپنے وعدے کی پاسداری پرزوردیتے ہوئے کہاکہ ادلب کاعلاقہ ترکی، روس اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کاحصہ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم شام کے انسانی حقوق کے مبصرادارے کے مطابق فضائی حملے میں صوبہ ادلب کے دیہات زرداناز کو نشانہ بنایاگیا۔