کراچی: فیفا ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی نے جرمنی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ فٹبال انھیں بہت پسند ہے ۔ شروع سے ہی انکی فیورٹ ٹیم جرمنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مرتبہ بھی جرمنی کو سپورٹ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ الوداعی میچ اپنی سرزمین پرنہیں کھیل سکے لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں عالمی الیون کی قیادت کرنا انکے لئے اعزاز ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب زندگی میں انکی کوئی حسرت نہیں ۔ جو چاہا ملا ۔ اب انکی توجہ اپنے فلاحی مقاصد پر ہے۔
پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم بہتری کی طرف جا رہی ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے ۔ ان مقابلوں میں کوئی بھی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔