بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مزیدپیرا ملٹری اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

 

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر حکومت کی سفارش پروادی میں 22ہزار 500 پیرا ملٹری فورسز اہلکار وں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، ان اہلکاروں کوہندووں کی امر ناتھ یاترا کے دوران پہلگام میں تعینات کیا جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں امر ناتھ یاترا کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر حکومت کی طرف سے امر ناتھ یاترا کے دوران مزید 22ہزار 5سو پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا مشورہ دیا گیا بھارتی حکومت نے اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے ۔ یاترا روٹوں پر 4 دائروں والی سیکورٹی تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرا ، جامرس اور بیلٹ پروف بینکرجگہ جگہ بنائے جبکہ مخصوص جگہوں پر پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ ساتھ بارڈر سیکورٹی فورسز اور فوج کے اہلکار بھی تعینات رہیں گے۔