ادلب میں اسدی فوج کی بمباری- 7 بچوں سمیت 15 شہری جاں بحق

 

بیروت:شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کی بمباری کے نتیجے میں 15 شہری جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارےکے مطابق اسدی فوج نے تحریر شام محاذ نامی گروپ کے خلاف جوابی کارروائی کے طورپر شہری آبادی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 15افراد مارے گئے۔قبل ازیں آبزرویٹری کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں4 بچوں اور 11شہریوں کی اموات کی تصدیق کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق 10 شہری تفتناز قصبے پر بمباری میں مارے گئے۔شامی فوج کے جنگی طیاروں نے علاقے میں ایک بنیادی مرکز صحت اور اسپتال پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں طبی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔