چین میں پیٹرو چائنہ کی گیس پائپ لائن میں دھماکے سے9 زخمی

گوئی یانگ:چین کے جنوب مغربے صوبے گوئی زو کی گنگ لانگ کاؤنٹی میں گیس دھماکہ کے باعث 9افراد شدید زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ پیٹرو چائنہ کی گیس پائپ لائن کے ایک حصے سے گیس خارج ہونے کے باعث ہوا،دھماکے کے ساتھ گیس پائپ لائن پھٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 9افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ،تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس میں زیادہ اموات بھی ہو سکتی ہیں جبکہ تحقیقات جاری ہیں ۔