اسلام آباد:معروف قانون دان جسٹس (ر) رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کوشش ہے کہ کسی طر ح نیب ریفرنسز کا فیصلہ 25جولائی تک لٹک جائے کیونکہ اگر فیصلہ ان کے خلاف آیا تو لوئر کلاس کی جانب سے ان کومظلوم سمجھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جب احتساب ایکٹ بنایا تھا تو وہ سوچیں کہ اس وقت انہوں نے ٹرائل کے لئے کتنا وقت دیا تھا لیکن ان کو 11ماہ ملے ہیں اور پھر بھی شور مچا رہے ہیں۔رشید اے رضوی نے کہاکہ ہفتہ اور اتوار کے حوالے سے خواجہ حارث کا موقف ٹھیک ہے کیونکہ ایک وکیل کو پیشیوں کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کے کام بھی نمٹانے ہوتے ہیں۔اب جب نواز شریف کا نیا وکیل آئے گا تو 10دن مزید تیاری کیلئے لے گا ۔