امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان تاریخی ملاقات سنگاپور کے ایک ہوٹل میں ہوئی۔ تمام تلخیاں، بیانات اور دھمکیاں ایک طرف رکھ کر دونوں نے ہاتھ ملائے۔
سنگاپور کے سینٹوسا آئی لینڈ میں ہونے والی اس تاریخی ملاقات کے لئے کم جونگ ان اپنے وفد کے ساتھ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وفد کے ہمراہ ہوٹل پہنچے۔
امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان نے ملاقات کے آغاز میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ون آن ون ملاقات میں شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا معاملہ سرفہرست رہا اور ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے تعلقات بہترین رہیں گے۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہاں تک پہنچنے کا سفر آسان نہ تھا، دونوں ملکوں نے ملاقات کے لئے تمام رکاوٹیں عبور کیں۔