ٹرائل کورٹ آ پ کو اجازت د ے 30دن تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔فائل فوٹو
ٹرائل کورٹ آ پ کو اجازت د ے 30دن تک بیرون ملک جاسکتے ہیں۔فائل فوٹو

کراچی سے عمران خان کا جیتنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی سے عمران خان کا جیتنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اور شہباز شریف کو انتخابات کے وقت سندھ یاد آتا ہے۔ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ ان تمام سیاسی جماعتوں سے ہوگا جن کے کوئی اصول نہیں۔ کراچی سے عمران خان کا جیتنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
شرجیل میمن نے عندیہ دیا کہ عام انتخابات کے بعد وفاق میں مخلوط حکومت بنے گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے دیگر حلقوں کی نسبت میرے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور لوگ مجھے کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے علاوہ کرپشن الزامات کا شکار دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، نوازشریف کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے جبکہ میں 8 ماہ سے جیل میں ہوں اور کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔ عمران خان کے فرنٹ مین زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں تھا، لیکن آدھے گھنٹے میں عدالتی حکم کے بغیر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے خارج کر کے اسے ملک سے باہر جانے دیا۔