کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی سندھ سے انتخابات میں حصہ لے گی اور کراچی سے کلین سوئپ کریں گے اور بلوچستان میں بھی سرپرائز دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے جیسے پہلے کراچی شہر کو بنایا تھا ایک بار پھر بنائیں گے اور وہاں چند نشستوں پر پیپلز پارٹی سے ہمارا مقابلہ ہوگا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ دو پیسوں والی جماعتوں سے ہے، جس پیسے سے شہریوں کو پانی دینا تھا اور کچرا اٹھانا تھا اس سے الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے۔
سربراہ پی ایس پی نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات میں ان کی جیت سے سب کو فائدہ ہوگا۔