عام انتخابات میں شرکت خواہشمندوں میں 100امیدواربینک ڈیفالٹر قرار

اسلام آباد:آئندہ عام انتخابات میں شرکت کے خواہش مندوں میںتمام سیاسی جماعتوں سے 100 انتخابی امیدواروںکو( بینک ڈیفالٹر) قراردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خالد کامران، سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر، طاہرہ امتیاز اورعالیہ آفتاب بینکوں کے نادہندہ نکلے ہیں۔این اے 143، 144 اور پی پی 186 سے آئندہ عام انتخاب میں حصہ لینے کے خواہش مند پی پی پی پنجاب کے سابق صدر منظوراحمد وٹو کا نام بینک نادہندہ افراد کی فہرست میں شامل ہے۔
این اے 30 سے خالد مسعود، این اے 224 سے عبدالستار بچانی ،پی پی 193 سے احمد شاہ کھگا اور غلام احمد شاہ، این اے 124 سے عاصم ارشاد، این اے 116 سے امیر احمد سیال اورذوالفقار بچانی بینک کے نادہندہ پائے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق این اے 257 سے ایاز خان اور این اے 258 سے چنگیز خان، این اے 256 سے امیر ولی الدین چشتی کے نام بھی بینک نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں ۔
واضح رہےکہ انتخابی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر کی جا سکیں گی۔