غزہ:اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی مشرقی سرحد پر ایک بحری سرنگ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرنگ کا پتا چلانے کے بعد اسے دھماکہ سے تباہ کردیا گیا۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سرنگ سمندری حدود کے ساتھ ساتھ فلسطینی تنظیم حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔
سرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک بحری مرکز پر بمباری کرکے اسے بھی تباہ کیا گیاہے۔