سرگودھا میں باپ نے محبت اوربہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگا کراپنے 8 سالہ بیٹے کو بچالیا۔
اطلاعات کے مطابق سرگودھا میں اپرجہلم کی نہر سے باپ بیٹا گزر رہے تھے کہ اس دوران کمسن بیٹے کا پاؤں پھسل گیا اوروہ نہر میں گرگیا ۔
باپ نے بیٹے کی محبت میں اسے بچانے کیلئے بے خوف و خطرنہر میں چھلانگ دی اوربیٹے کو بچا کرباہر لے آیا۔
موت کو اتنے قریب سے دیکھ کرکمسن بچہ سہم کراپنے باپ کی گودمیں بیٹھا رہا۔ اس موقع پر لوگوں کی بھی بڑی تعدادوہاں جمع ہوگئی تھی ۔