سیالکوٹ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس وقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گئے ہوئے ہیں تاہم اس موقع پر جب وہ وہاں پہنچے تو سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تاہم اس ویڈیو میں جہانگیر ترین کے جہاز کے حوالے سے خواجہ آصف نے جارحانہ بیان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پرعمران خان کی سعودی عرب آمد کے موقع پر بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو ، مفت بری کی بھی انتہا ہو تی ہے ، خرچے واسطے بندہ بھی ای سی ایل سے نکلوا کر ساتھ لے کر گئے ، اینی وڈی وی چول بھی شائد ہی کوئی اور ہو۔