عمران خان کے مد مقابل 97 سالہ خاتون میدان میں آ گئیں

 

بنوں :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مقابل ایک 97 سالہ خاتون ان سے مقابلے کے لیے میدان میں آ گئی ۔عمران خان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، میانوالی اور بنوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔لاہور سے عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کریں گے جب کہ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا سے ہو گا۔

بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 پر عمرا ن خان کے مقابلے میں 97 سالہ معمر خاتو ن میدان میں آئی ہیں۔حضرت بی بی نے بنوں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔97 سالہ حضرت بی بی کا تعلق بنوں کے علاقے ممباتی بارکزئی سے ہے اور وہ پہلے بھی 5 بار انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں۔

حضرت بی بی کا کہنا ہے کہ2حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کام کروں گی۔این اے 35 سے حضرت بی بی کے مد مقابل پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور جے یو آئی ف کے رہنما اکرم خان درانی ہوں گے۔