دبئی: دبئی کی ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے ہوم سروس کا آغاز کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ’فلائی دبئی‘ نے مسافروں کی سہولت کے لیے نئی سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت یو اے ای کے شہری اب نہ صرف اپنے بھاری بھرکم سامان کے بغیر ایئرپورٹ پہنچ سکتے ہیں بلکہ انہیں سیکورٹی کے نام پر چیک ان کاؤنٹر کی حزیمت سے بھی نہیں گزرنا پڑے گا۔فلائی دبئی نے دناٹا (دبئی نینشل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مسافر کسی بھی لوکیشن سے بغیر سامان کے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوسکتے ہیں اور وہاں انہیں چیک ان کاؤنٹر پر بھی نہیں رکنا پڑے گا۔واضح رہے کہ فلائی دبئی یہ سروس فراہم کرنے والی دوسری ایئرلائن ہے اس سے قبل ایمریٹس اپنے مسافروں کو یہ سروس فراہم کررہی ہے۔