راولپنڈی : راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں کار سوار کی فائرنگ سےٹریفک وارڈن سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک میں تعینات ٹریفک وارڈن نے کار سوار شخص کو غلط پارکنگ سے روکا جس پر شہری نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپیٹر سے اندھا دھند فائرنگ کردی ،وارڈن سمیت 4 افراد کو گولیاں لگیں،فائرنگ کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن اور ایک شہری جاں بحق جبکہ 2 شہری زخمی ہوگئے۔تاہم مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ لیا اور خوب تشدد کیا بعد میں پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا۔