افغانستان -فاریاب صوبےکے ضلع کوہستان پر طالبان کاقبضہ

 

کابل :افغانستان کے صوبے فاریاب کے ضلع کوہستان پر افغان طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔حملے میں کوہستان ضلعے کے گورنرعبدالرحمٰن 8 محافظوں سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق طالبان نے ضلع کوہستان کے وسطی علاقے قلعہ سادات پر حملہ کیا۔حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسزکے درمیان3گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔جھڑپوں میں 13سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ16زخمی ہوئے۔طالبان نے ضلع کوہستان کے گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈکوارٹر کو بھی نذرآتش کر دیا۔
دوسری جانب صوبہ غزنی کے ضلع موقر میں طالبان کے پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔حملہ آور خودکش کار بم دھماکے کے بعدپولیس ہیڈکوارٹرمیں داخل ہوئے۔سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 26طالبان کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔