وارسا:مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014 میں ملائیشیا ایئرلائن کی پرواز17 ایم ایچ کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق پولینڈ کے دورے کے دوران نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ ہالینڈ کی حکومت کے اس مطالبے کی تائید کرتے ہیں کہ روس اس جہاز کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے جس کے نتیجے میں 298 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ جہاز یوکرین میں تباہ ہو گیا تھا۔ اس تباہی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے چند روز قبل کہا تھا کہ یہ جہاز ایک روسی میزائل لگنے سے تباہ ہوا،تاہم روس اس کی تردید کرتا ہے۔