دمشق:شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طنف کے فوجی اڈے سے اپنی فوجیں واپس بلائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ولید المعلم کہا کہ دمشق جنوب مغربی علاقے کو باغیوں کے کنٹرول سے بازیاب کرانا چاہتی ہے۔ جنوب مغربی شامی علاقے میں قنطیرہ اور دِرعا میں ابھی بھی باغی کنٹرول حاصل کیے ہوئے ہیں۔ روس، امریکا اور اردن کے درمیان طے پانے والی ایک ڈیل کی وجہ سے یہ علاقہ جنگی حالات سے محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔ امریکا نے واضح کر رکھا ہے کہ اس علاقے میں کسی بھی خلاف ورزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ وزیرخارجہ ولید المعلم کا کہنا تھاکہ شام میں ایرانی لڑاکا فوج یا اس کے فوجی اڈے موجود نہیں ہیں۔ ایران کے فوجی یا اڈے شام میں موجود نہیں ہے، تاہم ایرانی عسکری ماہرین شامی فوج کی معاونت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دمشق حکومت کی درخواست پر ایران نے عسکری ماہرین شام میں تعینات کر رکھے ہیں۔