سینٹ پیٹرز برگ:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات میں سرخ لائن عبور نہ کرے اور روسی مفادات کا لحاظ رکھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے برطانیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ہلاکت خیز غلطیوں کا ذمہ دار روس کو قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے لے کر برطانیہ میں روس کے ڈبل ایجنٹ سرگئی سکریپل کے مسئلے اور ملائیشیا کے مسافربردار طیارے کے گر کر تباہ ہونے تک، سب کے شامل ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ مشرقی سرحدوں کی طرف نیٹو کا پھیلاؤ اور اس تنظیم میں یوکرین کی ممکنہ شمولیت روس کی ریڈلائن ہے کہ جسے یورپ کو عبور نہیں کرنا چاہئے۔