میڈ رڈ:ہسپانوی بحریہ نے بحیرہ روم میں کارروائی کرتے ہوئے 231 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطا بق ریسکیو سروس کے اہلکاروں نے مہاجرین کو 6 مختلف کشتیوں سے بچایا ۔ مہاجرین افریقہ سے غیر قانونی انداز میں یورپ ہجرت کرنا چاہتے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال اب تک 785 مہاجرین پناہ کے سفر میں ڈوب کر ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔سن 2018 میں اب تک یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 27,482 ہے۔