امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو شمالی کوریا سے کسی بھی قسم کے ایٹمی خطرات نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے امریکی لوگ یہ تصور کر رہے تھے کہ ہم شمالی کوریا سے جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ صدر اوباما نے کہا تھا کہ شمالی کوریا ہمارا سب سے خطرناک اور بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن اب نہیں ہے، آج آرام سے سوجائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایک طویل سفر تھا لیکن میری ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سے اب ہر کوئی خود کو زیادہ محفوظ تصور کر رہا ہے۔اب شمالی کوریا سے کسی قسم کا جوہری خطرہ نہیں ہے۔ کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات مثبت اور دلچسپ تجربہ تھا۔ شمالی کوریا کے پاس مسقبل کے لیے بہترین طاقت موجود ہے.