پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم مشکلات کا شکار

 

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ کے خلاف2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے 4 وکٹیں حاصل کرلیں۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں کھیلے جانے والے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسکاٹش بلے باز جارج منسی بغیر کوئی رن بنائے عثمان خان کی گیند کا شکار بنے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین رچی بیرنگٹن تھے جو 20 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان کائل کٹزر بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور عثمان خان کی گیند پر ایک رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ ڈائلن بج چار رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 167 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر دوسرے میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا۔چھٹے اوور کے اختتام پر گرین شرٹس نے بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنالیے تھے تاہم آٹھویں اوور میں احمد شہزاد 24 رنز بناکر پویلین لوٹ گئےجبکہ اس کے اگلے ہی اوور میں فخر زمان بھی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان سرفراز احمد اس مرتبہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 14 رنز بناکر کرس سول کا شکار بنے۔حسین طلعت 17 جبکہ آصف علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔