کراچی :نیب نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو دوبارہ حراست میں لے لیا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب نے نئے ریفرنس میں سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور ان کے رشتے دار رضا عباس کو حراست میں لے لیا، نیب نے کلفٹن میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر ناصر عباس کو حراست میں لیا،ناصر عباس 2 روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے، ناصر عباس کو کے ڈی اے میں جعلی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں حراست میں لیا گیا ہے،ناصر عباس کی گرفتاری کے لئے کارروائی بدھ کی رات 9 بجے کی گئی،نیب ذرائع کے مطابق ناصر عباس نے گلستان جوہر بلاک 6 میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی تھی۔کارروائی کے دوران کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈایئرکٹر جاوید کو بھی زیر حراست لیا گیا،نیب ذرائع کے مطابق ناصر عباس پر گلشن اقبال اور کورنگی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے،ناصر عباس کے رشتےدار رضا عباس بھی زیرحراست ہے۔