اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبہ دیا تھا ۔ سی پیک پر نیک نیتی سے کام کرنے سے پاکستان مضبوط ہوگا ۔ اپٹما کے سابق رہنماؤں کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت ہے ۔ ہمار ی کوشش ہے کہ پاکستان کی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی حاصل ہو ۔ہماری حکومت نے پاکستان کو اقتصادی راہد اری منصوبہ دیا تھااور سی پیک پر نیک نیتی سے کام کرنے پاکستان مضبوط ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار اوربزنس مین ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔ معاشی طور پر مضبوط اورمستحکم پاکستان ہمارا مشن ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہتری کیلئے بھرپور کوشش کی تھی اور عالمی رہنماؤں پرزور دیا تھا کہ پاکستان کوعالمی منڈیوں تک رسائی دی جائے ۔