لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ محدودوقت میں عوام کی بہتری کے لئے بھی کچھ کرنے کا موقع ملاتوکریں گے۔ حسن عسکری کا کہناتھاکہ الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، ہم غیرجانبدارحیثیت میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی سے سیاسی جماعتوں کا ہم پراعتماد بحال ہوگا،تمام پارٹیوں کے لئے یکساں مواقع فراہم کریں گے،سب کوسہولتیں فراہم کریں گے، یہی نہیں محدودوقت میں عوام کی بہتری کے لئے بھی کچھ کرنے کا موقع ملاتوکریں گے۔