سعودیہ میں عمران کا پروٹوکول درست نوازشریف کاغلط ہے ۔مفتاح

کراچی:مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ایک عام آدمی کا نام ایک فون کال پر بلیک لسٹ سے نہیں ہٹتا۔ سعودی عرب میں عمران خان کو پروٹوکول دیا جائے تو درست اور اگر نوازشریف کودیاجائے تو غلط ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ کہنا کہ زلفی بخاری کا نام غلطی سے بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا تو یہ غلط ہے ۔ ایک عام آدمی کا نام ایک فون کال پر بلیک لسٹ سے نہیں ہٹتا ۔ عمران خان ایک پرائیوٹ جہاز سے عمرہ پر گئے ہیں جس کا ایک گھنٹے کا کرایہ سات آٹھ لاکھ روپے بنتا ہے ۔ کیا اس پر ٹیکس نہیں بنتا ؟انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں عمران خان کو پروٹوکول دیا گیا لیکن اگر پروٹوکول عمران خان کو دیاجائے تو ٹھیک ہے اور اگر یہ پروٹوکول نواز شریف کو دیا جائے تو پھر غلط ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے قوانین کے مطابق جب آپ کسی سے گفٹ لیتے ہیں تو آپ کو اس پر ٹیکس دینا ہوتا ہے ۔