بینکوں کے نادہندہ امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کوبھجوادی

اسلام آباد:عام انتخابات 2018 کے حوالے سےا سٹیٹ بینک ڈیفالٹر امیدواروں کی 217 افراد پر مشتمل فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فہمیدہ مرزا کا نام بھی شامل ہے ۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ فہمیدہ مرزا بھی بینکوں کی نادہندہ نکلی ہیں اور ان کے ذمہ 276 ملین روپے واجب الادا ہیں جبکہ انہوں نے اپنی شوگر ملوں کے 504 ملین روپے کے قرضے معاف کروائے ہیں ۔ ان کے علاوہ فہرست میں غلام دستگیر لک کا نام بھی شامل ہے اور انہوں نے 74 ملین سے زائد کے قرضے معاف کروائے ہیں ۔ امیدوار کنیز فاطمہ دو ملین اور نیلم ارشاد شیخ 46 ملین کی مقروض نکلیں ہیں ۔ نواز ش علی 10 ملین ، مختار احمد خان 307 ملین کے ڈیفالٹر نکلے ہیں جبکہ غلام مصطفی میرانی 2 ملین سے زائد کے نادہندہ ہیں ۔