ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ کا21 واں ایڈیشن آج سے روس کے دارلحکومت ماسکو میں شروع ہوگا۔
افتتاحی میچ میزبان ملک کی ٹیم اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ لوزنیکی اسٹیڈیم میں ہوگا جو 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔
عالمی میلے کا آغاز رنگارنگ تقریب سے ہوگا جو مکمل طور پر میوزیکل ایکٹس پر مشتمل ہوگی۔ اس موقع پر مختلف میوزیکل ایکٹ پیش کیے جائیں گے۔ ان میں 500 کے قریب ڈانسرز، جمناسٹس اور دیگر آرٹسٹ حصہ لیں گے، سب مل کر روسی ثقافت کو نمایاں بھی کریں گے۔ یہی نہیں بلکہ ماسکو کے معروف ریڈ اسکوائر پر ایک کنسرٹ بھی منعقد ہوگا جس میں مختلف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد میچ کا آغاز ہوگا۔ میزبان روس اور سعودی عرب ابتدائی معرکے میں میدان سنبھالیں گے۔
Tags فٹبال ورلڈ کپ