بھارتی فوج نے کشمیریوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

نئی دہلی: بھارتی فوج نےبلا آخر کشمیریوں کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیئے۔
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے کہا ہے کہ ہم در اندازی پر قابو پاسکتے ہیں کشمیری نوجوانوں پر نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہم جتنے لوگ مارتے ہیں۔ ان سے زیادہ لوگ حریت کی تحریک میں شامل ہو جاتے ہیں۔ ہم در اندازی پر قابو پاسکتے ہیں لیکن کشمیری نوجوانوں پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس سلسلے کو روکنے کے لئے کچھ کرنا ضروری ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ مذاکرات بہت ضروری ہیں، کوشش کرکے دیکھنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں امن کو ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔