مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد کشمیری شہید اور پیلٹ گنوں کے استعمال سے نابینا بھی ہوچکے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع باندی پورہ میں آپریشن کیا جہاںبھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اوربھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔
قابض بھارتی فورسز نے احتجاج روکنے کیلئےعلاقے میں انٹرنیٹ اور موبائال فون سروس بھی معطل کردی ۔