ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی لہرایا جائے گا اور اس پرچم کو ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ اُٹھائیں گے۔
سارنگ بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارے کی جانب سے ینگ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سارنگ بلوچ کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا جھنڈا اُٹھانا اعزاز کی بات ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ میں پہلا معرکہ آج میزبان ٹیم روس اور سعودی عرب کے درمیان ہوگا۔
Tags فیفا، پاکستانی پرچم