کوالالمپور: ملائشیاء کی حکومت نے کل جمعہ 15جون کو عید الفطرمنانے کا اعلان کردیا ہے۔ عید جمعہ کو منانے کا علان ہونے کے بعد ملائیشیا کے بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب کوالالمپور میں دور دراز کے علاقوں سے روزگار کے لئے آئے ہوئے لوگ دو دن پہلے ہی اپنوں کے ساتھ عید منانے کے لئے واپس جا چکے ہیں۔
ملائیشیا میں جمعرات کو لوگ روایتی لباس اوردیگراشیاء خریدنے میں مصروف نظرآئے۔
ملائیشیا میں سرکاری سطح پر جمعہ اور ہفتہ کو دوچھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشیاء میں بڑی تعداد میں پاکستانی بھی بسلسلہ روزگار موجود ہیں جو وہاں موجود عزیزواقارب اور دوستوں کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے۔