لندن:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے ماہ رمضان میں دعا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ نواز شریف اور مریم نوازاسپتال سے روانہ ہوگئے اس موقع پر دونوں بہت افسردہ تھے۔ جبکہ ڈاکٹرز نے آئند 24گھنٹے کلثوم نواز کی صحت کیلئے بہت اہم قرار دیدیئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز طبیعت بگڑنے کے باعث آئی سی یو میں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر قوم سے اپیل کی کہ قوم رمضان المبارک میں کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کرے ۔ نواز شریف نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی جبکہ مریم نواز آبدیدہ تھیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے آئندہ 24گھنٹے بہت اہم قرار دیئے جارہے ہیں جبکہ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ وہ 12گھنٹے بعد ہی کوئی اپ ڈیٹ دے سکیں گے ۔