کراچی وسندھ پر توجہ نہ دینا ہماری کوتاہی ہے۔ خواجہ محمد آصف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اورسابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت میاں نوازشریف کر رہے ہیں ، کراچی اور اندرون سندھ پر توجہ نہ دینا ہماری کوتاہی ہے ، ہم نے پانچ سال کے دوران بلوچستان میں کام کیا ، سندھ میں ہماری توجہ زیادہ نہیں رہی ۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کراچی اور اندرون سندھ پر توجہ نہ دینا ہماری کوتاہی ہے ، خیبرپختونخوا میں حکومت نہ ہونے کے باوجود ہم نے وہاں پر کام کرائے ، کے پی کے میں (ن) لیگ کے انتخابی نتائج بہتر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر اعلیٰ افراد کا انتخاب کیا جانا چاہیے ۔