بدین:سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ میری جنگ ایک طاقتور مافیا کے ساتھ ہے جو میرے خلاف ہر محاذ پر سرگرم ہے، میں نے نہ کوئی قرض معاف کرایا نہ ہی میں ڈیفالٹر ہوں ،جمہوری طاقتوں کو ایک ہی کوشش کرنی چاہئے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مجھ پر قرض معاف کرانے اور ڈیفالٹر ہونے ہونے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارجا ہے،تین بار ہائی کورٹ اور ایک بار الیکشن ٹربیونل ان الزام اور اعتراض کو رد کرکےا لیکشن لڑنے کی اجازت دے چکے ہیں ،بار بار مجھ پر یہ الزام توہین عدالت ہیں، میری مخالف طاقتوں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملتا تو پرانے اور مسترد شدہ الزام پھر سامنے لے آتے ہیں، اعلی عدالتوں کے باربار فیصلوں کو مذاق بنایا جارہا ہے اور عدالتی فیصلوں کے مطابق مجھ پر قرضوں اور ڈیفالٹر کے الزامات غلط ہیں ،میں نے کھبی قرض معاف نہیں کروایا اور یہ بات میں عدالتوں میں ثابت کر چکی ہوں،جنہوں نے قرض معاف کرائے ،ملک کو لوٹا اور سندھ کو تباہ کیا، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی ؟۔