لاہور:مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام سزائیں نواز شریف کیلئے ہیں،ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر الیکشن لڑیں گے،چوہدری نثار کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے طرز سیاست سے اختلاف ہے، لیکن سیاسی حیثیت میں کسی پر اعتراض نہیں کرتے،عمران خان نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اس کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض نہیں اٹھائے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تمام سزائیں نواز شریف کیلئے ہیں، ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ این اے 125 کو تقسیم کردیا گیا ہے، جن علاقوں میں انہوں نے ترقیاتی کام کرائے وہ اس حلقے کا حصہ نہیں ہیں۔