اسلام آباد:آل پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی میں نگران حکومت ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرکے رکاوٹ بنی ۔ اب وہ عید کے بعد واپس آئیں گے۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پرویز مشرف کے پاکستان آنے پر پارٹی میں بہت زیادہ خوشی تھی لیکن جب عدالت نے پرویز مشرف کو پاکستان آنے کی اجازت دی تو نگران حکومت نے ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا ۔انہوں نے کہا پرویز مشرف کے ملک میں نہ آنے میں ایک بڑا فیکٹر نگران حکومت کا ہے ۔