اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں تعینات کئے گئے افسران کو ابھی تک تبدیل نہیں کیا گیا جس پر تحریک انصاف کوشدید تحفظات ہیں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بہتر اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن ہمارے تحفظا ت اس پر ہیں کہ وہ افسران جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعینات کئے تھے ان کو ابھی تبدیل نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے سے باتیں کی گئیں لیکن وہ ابھی تک بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کوہٹایا نہیں گیا۔ اسی طرح تمام اضلاح کے ڈپٹی کمشنرز بھی موجود ہیں جن کو تبدیل نہیں کیاگیا جبکہ الیکشن کے انعقاد میں صرف 40دن رہ گئے ہیں۔