ن لیگ نے الیکشن میں فوج تعیناتی کی مخالفت نہیں کی۔راناثنا

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد فوج عدلیہ او ر فوج کی نگران میں ہی ممکن ہے اور مسلم لیگ نے کی جانب سے فوج کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد عدلیہ اور فوج کی نگرانی میں ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔مسلم لیگ ن نے فوج کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو شفاف بناناہے اس حوالے سے ہم نے اپنی تجاویز دیدی تھیں۔ ہم الیکشن کمیشن کے ان تمام انتظامات پر جو وہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے کر یں گے ان پر اعتماد ہے ۔