اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک اور نوابزادہ ملک وحید خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔ بوہڑ بنگلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائلہ ملک کا کہناتھا کہ آج سے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں ، 2013کےالیکشن میں این اے95 میں عمران خان کی بھرپورمہم چلائی، 2013 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو میانوالی سے پانچ سیٹیں دلوائیں لیکن اب عمران خان کا مقابلہ کریں گے ۔