لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک پارٹی کو اوپر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انتخابات 2018میں دھاندلی کے الزام سے بچنے کیلئے فوج کو بہت زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوج کی تعیناتی فوج پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔2013میں انتخابات آر او ز کی نگر انی میں ہوئے اور اس وقت دھاندلی بھی ہوئی اس کا الزام آر اوز پر بھی آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اہم بات ہوگی کہ کہیں فوج پر بھی دھاندلی کا الزام نہ آجائے اس لئے فوج کو نہایت ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا ۔