لاہور:تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف دو سوالوں کے جواب نہیں دے سکے۔ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی پر اعتراض کر رہی ہے مگر مسئلہ یہ ہے ہمار ی پولیس اور دیگر ادارے بہت زیادہ متنازعہ ہوچکے ہیں۔ کوئی مرد ہو یاعورت قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ فوج کی الیکشن میں تعیناتی پر اعتراض کررہی ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہماری پولیس اور دیگر ادارے بہت زیادہ متنازعہ ہو چکے ہیں کہ ان پر اعتماد نہیں کیا جاتا ۔ الیکشن کمیشن کو ایسا ماحول فراہم کرنا چاہئے کہ کسی کو بھی اعتراض نہ ہو۔ریحام خان کی کتاب اور افتخار چودھری کی رٹ پٹیشن والا کام پہلی دفعہ نہیں ہوا ۔ عمران خان پر ذاتی طور پر پہلے بھی کئی الزامات لگائے گئے ہیں کیونکہ مخالفین کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ عمران خان کی ذاتیات پر حملہ کیا جائے۔