الیکشن کروانا فوج کی ذمہ داری نہیں ہے۔نہال ہاشمی

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ادارے مریم نواز سے خائف ہیں کیونکہ وہ غریب عوام اور آئین کی حکمرانی کی بات کرتی ہیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ جو لوگ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ان کا نقطہ نظر بھی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی الیکشن ایسے ہی ہوتے رہے ہیں اس لئے جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ان کو مطمئن کرنا بھی الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار بھی دھاندلی کے الزامات ہم پر تو نہیں لگے ۔فوج کی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت ہے اس کی ذمہ داری الیکشن کرانا تونہیں ہے اب ہم کیا کیا کام فوج سے لیں گے ؟انہوںنے کہا کہ کسی جمہوری ملک میں فوج الیکشن میں نہیں آتی یہ صرف ہمارے ملک میں ہوتا ہے ۔