اسلام آباد:عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی ملاقات ہوئی جس میں عمران خان کی جانب سے شیخ رشید کو سپریم کورٹ کے فیصلے پرمبارکباد بھی دی گئی۔ عمران خان اور شیخ رشیدمیں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی جبکہ شریف خاندان کیخلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔