الیکشن چوری ہوئے لیکن ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی۔پرویزالہیٰ

لاہور:مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے ماضی میں ہمارا الیکشن چرایا گیا لیکن ہماری جدو جہد ابھی ختم نہیں ہوئی،25جولائی کو ن لیگ کاپورے ملک سے صفایا کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے ملک اورعوام کا بیڑہ غرق کیا،ن لیگ بتائے آج بجلی کہاں گئی؟ان کا مزید کہنا تھا کہ چکوال سمیت دیگر سیٹوں پر پی ٹی آئی کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، بد قسمتی سے ماضی میں ہمارا الیکشن چرایا گیا لیکن ہماری جدو جہد ابھی ختم نہیں ہوئی،25جولائی کو ن لیگ کاپورے ملک سے صفایا کریں گے۔