نوازشریف کوباہربھیجنے والیے ہی اصل ذمہ دارہیں۔خورشید شاہ

سکھر:خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ جنہوں نے نوازشریف کوباہربھیجاہے،ذمہ داربھی وہی ہیں اگر میاں صاحب لندن سے واپس نہ آئے توانکی سیاست متاثرہوگی۔ سید خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات پر لگائے اعتراضات مضحکہ خیزہیں،عام انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔میں نہیں سمجھتا کہ اب پرویز مشرف وطن واپس آئیں گے کیونکہ وہ اب کمانڈو نہیں رہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے نوازشریف کوباہربھیجاہے،ذمہ داربھی وہی ہیں اگروہ لندن سے واپس نہ آئے توانکی سیاست متاثرہوگی وہ صرف عید کرنے لندن گئے ہیں۔